Reality of AI Checking in FBISE by FBISE affiliated checker
*عنوان: فیڈرل بورڈ کے پیپرز اور AI چیکنگ کا جھوٹ - یوٹیوبرز کی سنسنی خیزی سے ہوشیار*
آج کل سوشل میڈیا پر ایک نئی افواہ گردش کر رہی ہے کہ "فیڈرل بورڈ کے نویں دسویں کے پیپر AI چیک کر رہا ہے"۔ یوٹیوب پر چند لوگ ویوز کے چکر میں معصوم بچوں اور پریشان والدین کو گمراہ کر رہے ہیں۔
*آئیے حقیقت جانتے ہیں:*
*فیڈرل بورڈ میں AI سے مارکنگ نہیں ہوتی*
میں خود ریاضی کے پیپر چیک کرتا ہوں۔ ہم اساتذہ ہیں، کوئی روبوٹ نہیں۔ ہر پیپر ایک ایک کر کے انسان ہی چیک کرتا ہے۔ بورڈ کی پالیسی کے مطابق سینئر ٹیچرز کو ہیڈ ایگزامینر لگایا جاتا ہے، وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مارکنگ کرواتے ہیں۔ AI کا دور تک کوئی تعلق نہیں۔
*"95% چیکنگ ہو گئی" یہ بھی جھوٹ ہے*
ابھی تک تقریباً 40% چیکنگ ہوئی ہے۔ ہ۔ کسی کو نہیں پتا کہ ٹوٹل کتنی چیکنگ ہوئی۔ یہ "فیصد" والی باتیں یوٹیوبرز اپنے پاس سے گھڑتے ہیں تاکہ ویڈیو وائرل ہو۔
*یوٹیوبرز کی دکانداری*
یہ لوگ جانتے ہیں کہ "بورڈ" اور "رزلٹ" کے نام پر ویڈیو بناؤ تو بچے مجبوراً کلک کریں گے۔ اس لیے "AI نے فیل کر دیا", "بورڈ کا بڑا سکینڈل" جیسی تھمب نیل لگا کر جھوٹ پھیلاتے ہیں۔ ان کا مقصد صرف پیسہ کمانا ہے، آپ کے بچے کے فیوچر سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں۔
*والدین اور طلبہ سے گزارش:*
*تصدیق کریں* - کوئی بھی خبر پہلے فیڈرل بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ http://fbise.edu.pk یا اپنے سکول سے کنفرم کریں۔
*ایسے چینلز کو ان فالو کریں* - جو سنسنی پھیلا کر آپ کا سکون برباد کریں، انہیں دیکھنا بند کر دیں۔
*بچوں کو ذہنی اذیت سے بچائیں* - پیپر ہو گئے ہیں۔ اب نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ جھوٹی خبروں سے بچے ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔
*آخری بات:*
پیپر فیڈرل بورڈ کی پالیسی کے مطابق ہی چیک ہو رہے ہیں۔ قابل اور تجربہ کار اساتذہ چیک کر رہے ہیں۔ نہ کوئی AI ہے، نہ کوئی سکینڈل۔
اپنا سکون برباد مت کریں۔ محنت کریں، دعا کریں، اور رزلٹ کا انتظار کریں۔
*اس گروپ میں ہر لیول کے سٹوڈنٹس کیلئے تعلیمی مواد شئر کیا جاتا ہے۔ سب گروپ ممبرز سے گزارش ہے کہ جو بھی تعلیمی مواد اس گروپ میں شئیر کیا جاتا ہے۔اگر أپ کی ضرورت کا ہو تو خود بھی استعمال کریں اور أگے شئر بھی کر دیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں