

▲ 9 r/Urdu
سوال ہوا کیا لکھتے ہو؟
میں خیال لکھتا ہوں، احساس لکھتا ہوں۔ پسِ دیوار کے قصے سر دیوار لکھتا ہوں جتنے منہ اتنی باتیں میں ان باتوں میں چھپے راز لکھتا ہوں۔ وہ جو کہی نہ جا سکے، وہ جو پڑھی نہ جا سکے، وہ جو سنی نہ جا سکے، ایسی باتیں بے شمار لکھتا ہوں۔ خودی کی تلاش میں خود کو ہر بار لکھتا ہوں، کسی کا انداز لکھتا ہوں، کسی کی گفتار لکھتا ہوں، کسی کی چال ڈھال لکھتا ہوں، تو کسی کا کردار لکھتا ہوں۔ لکھنے سے قبل پڑھنا اشد ضروری ہے لہذا لوگوں کے چہرے پڑھ کر ان پر ایک کتاب لکھتا ہوں۔ ایک سوال کرتا ہوں اس کا جواب لکھتا ہوں۔ کہانیاں نہیں مگر ان کے اسباق لکھتا ہوں یعنی حاصلِ کلام لکھتا ہوں۔ آنکھوں میں چھپے آنسوں کی قطار لکھتا ہوں۔
-- محمد منیب
u/kcahrot — 2 days ago
Mita -- Erase
Bas ek vafa mire mitnay ki der thi
Mujh ko mita chuka to zamana badal gia
u/kcahrot — 22 days ago