u/HonestExplorer786

▲ 1 r/Sufism

Ghazal

The command to dance that was given in the rivers

We joyfully chanted and tied ourselves to the whirlpools

They too are searching for a drenched scene

Which couldn’t even bloom a drop once in the deserts

Oh my travel companions, are you also weary

Don’t mix the sun with the shade

Whoever comes tells of a new remedy

May your sick not be divided among the healers

Who has the courage to buy Joseph

Now it’s just the discussions of inflation among the Zuleikhas

The Brahmin who said this year is good

Bury him in the lines of my hand

He is God, he must be in a broken heart

Don’t search for him in mosques or churches

They don’t let us love one another

This is the only flaw in the wise of this city

Qateel Shifai

reddit.com
u/HonestExplorer786 — 12 hours ago
▲ 2 r/Urdu

Ghazal

رقص کرنے کا ملا حکم جو دریاؤں میں

ہم نے خوش ہو کے بھنور باندھ لئے پاؤں میں

ان کو بھی ہے کسی بھیگے ہوئے منظر کی تلاش

بوند تک بھی نہ بو سکے جو کبھی صحراؤں میں

اے مرے ہم سفرو تم بھی تھکے ہارے ہو

دھوپ کی تم تو ملاوٹ نہ کرو چھاؤں میں

جو بھی آتا ہے بتاتا ہے نیا کوئی علاج

بٹ نہ جائے ترا بیمار مسیحاؤں میں

حوصلہ کس میں ہے یوسف کی خریداری کا

اب تو مہنگائی کے چرچے ہیں زلیخاؤں میں

جس برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے

اس کو دفناؤ مرے ہاتھ کی ریکھاؤں میں

وہ خدا ہے کسی ٹوٹے ہوئے دل میں ہوگا

مسجدوں میں اسے ڈھونڈو نہ کلیساؤں میں

ہم کو آپس میں محبت نہیں کرنے دیتے

اک یہی عیب ہے اس شہر کے داناؤں میں

قتیل شفائی

reddit.com
u/HonestExplorer786 — 21 hours ago
▲ 0 r/Urdu

Poetry

اتنے سستے نہی تھے ہم جتنا

اپنے سمجھ لیا

ہاں آپکے پیار میں جھکے ضرور تھے

لیکن اپنے تو گرا ہوا سمجھ لیا

جون ایلیاء

u/HonestExplorer786 — 1 day ago
▲ 2 r/Urdu

Sad feelings

مَیں نے خود کو ارزاں کر کے بھی دیکھا ہے کنول

بازار عشق میں پھر بھی کوئی طلبگار نہی

💗🌺🔥🥀

u/HonestExplorer786 — 2 days ago
▲ 6 r/Urdu+1 crossposts

Poetry

انسان دکھی ہو کر بھی دوسرے کو دکھ کو سمجھے اور اُسکی مدد کرے یہی اِنسانیت ہے

u/HonestExplorer786 — 9 days ago

Urdu poetry

ضبط کا عہد بھی ہے شوق کا پیمان بھی ہے

عہد و پیماں سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے

درد اتنا ہے کہ ہر رگ میں ہے محشر برپا

اور سکوں ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے۔۔۔

reddit.com
u/HonestExplorer786 — 10 days ago
▲ 1 r/Urdu

Urdu poetry

ہو گیا؛ جو بھی تھا، منــظور 'خسارہ' ہونا

اب تو، 'ممکن' ہی نہیں، 'عشق' دوبارا ہونا

آپ معصوم ہیں ۔۔۔۔۔۔ محتاط رہیں تو اچھا

ہے بڑا جرم یہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اتنا بھی پیارا ہونا

اک فقط تیرے سِوا، دنیا میســـر ہے مجھے

اس کو کہتے ہیں میاں عشق میں ہارا ہونا

'اک طـرفہ' کی محبت میں 'اذیت' ہے بہت

ساتھ اس درد کے ۔۔۔ 'مشکل' ہے گزارا ہونا

عین ممکن ہے اسے ہم سے محبت ہی نہیں

یعنی ممکن ہی نہیں ۔۔۔۔۔۔ اس کا ہمارا ہونا

reddit.com
u/HonestExplorer786 — 10 days ago
▲ 1 r/Urdu

Nature

تو ہے سورج، تجھے معلوم کہاں رات کا دکھ

تو کسی روز میرے گھر میں اتر شام کے بعد۔

u/HonestExplorer786 — 12 days ago